Friday, July 5, 2024
Top Newsکوئٹہ:’گیس لیکیج کے باعث‘ دھماکہ، پولیس اہلکار شہید، 10 افراد زخمی

کوئٹہ:’گیس لیکیج کے باعث‘ دھماکہ، پولیس اہلکار شہید، 10 افراد زخمی

کوئٹہ: مسجد میں بم دھماکا، پولیس اہلکار شہید، 10 افراد زخمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں دھماکے کی وجہ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ دھماکہ بظاہر گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا۔

ایس پی صدر کوئٹہ آصف یوسفزئی نے بتایا کہ دھماکہ مسجد سے چند گز کے فاصلے پر واقع حجرے میں ہوا۔ دھماکے کی وجہ سے حجرے کی چھت گر گئی۔

آصف یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہوا جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس پی صدر نے بتایا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے وقوعہ اور شواہد کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ دی جس کے مطابق جائے وقوعہ سے بارودی مواد کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ بظاہر گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں .

دیگر خبریں

Trending

پاکستان میں تیزی سے معدوم ہونے والے پرندے

0
پاکستان میں تیزی سے معدوم ہونے والے پرندے پرندوں کو عام طور پر ہماری زمین کی صحت کا پیمانہ بھی کہا جاتا ہے۔یہ ماحولیاتی نظام...