پنجاب پریمیئر لیگ 4 اکتوبر سے شروع ہوگی
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پنجاب پریمیئر لیگ (پی پی ایل) 4 اکتوبر سے گوجرانوالہ میں شروع ہونے والی ہے، جس میں راولپنڈی مارخورز اپنی کامیابی کا نشان بنانا چاہتے ہیں۔
راولپنڈی مارخورز کے سی ای او چوہدری ندیم منظور بیگا نے بدھ کے روز کہا کہ “ہماری ٹیم پوٹھوہار کے علاقے کے چند بہترین کرکٹر کو شامل کرے گی۔”
ندیم نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور راولپنڈی مارخورز کے سینئر کوچ حسن رضا کی زیر نگرانی ٹیم کا تربیتی کیمپ 28 ستمبر سے شروع ہوگا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ لیگ پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ بن جائے گا رحیم یار خان سے اٹک تک پھیلے ہوئے لیگ میں پنجاب بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ندیم نے کہا کہ راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں باصلاحیت کرکٹر کا ایک بڑا پول ہے، جنہیں اب صوبائی سطح پر کھیلنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو غیر پیداواری سرگرمیوں سے دور رکھنا اور انہیں کھیلوں کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، جو منشیات سے پاک طرز زندگی کو فروغ دینے کے ہمارے مشن میں حصہ ڈالتے ہیں.
سینئر کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا نے کہا کہ پی پی ایل کرکٹ کے نئے دور کا آغاز کرے گیہم نچلی سطح سے ٹیلنٹ کو آگے لائیں گے، کرکٹ کے شائقین کو اعلیٰ معیار کی پرفارمنس دیکھنے کا موقع فراہم کریں گے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد نے پاکستان کے لیے کئی لیجنڈ کرکٹر پیدا کیے ہیں ہمارا مقصد راولپنڈی مارخورز کو قومی ٹیم کی نرسری میں تبدیل کرنا ہے اور اگلے چند سالوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک اہم حصہ راولپنڈی مارخورز کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا۔