Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانپنجاب پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کے وقت ویڈیوبنانےکا حکم

پنجاب پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کے وقت ویڈیوبنانےکا حکم

Published on

spot_img

پنجاب پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کے وقت ویڈیوبنانےکا حکم

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کے وقت ویڈیوبنانےکے احکامات جاری کردیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نےاس حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں عدالت نے منشیات کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے نئےاصول وضع کردیے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہےکہ پنجاب حکومت کو 6 ماہ میں پولیس کوباڈی کیمرے اور ڈیش بورڈکیمرے فراہم کیے جائیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان منشیات کی روک تھام کیلئے بین الاقوامی کنونشنزکے ساتھ وابستہ ہے، پاکستان منشیات کے قوانین کوکنونشنزکےاصولوں کے مطابق کرنےکاپابند ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ویڈیو گرافی منشیات کے جھوٹے کیسز سے نمٹنے کا بہترین ذریعہ ہے، پولیس اورمنشیات کے ملزمان کے درمیان انٹرایکشن میں ویڈیوگرافی سے جھوٹےکیسوں سے بچاجاسکتاہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پنجاب حکومت کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پولیس کو ترجیحی بنیادوں پر پہننے والے کیمرے مہیا کرے، ان کیمروں سے بننے والی ویڈیو کے استعمال کے ایس او پیز بنائے جائیں، پولیس ٹیم کا رہنما ہر آپریشن پر یقینی بنائے کہ آپریشن کی فوٹیج بنائی گئی ہے، اگر ویڈیو ریکارڈ نہ ہو پائے تو کیس ڈائری میں اس کا درج ہونا ضروری ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this