Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست لاہورہائیکورٹ سے بھی مسترد

Untitled design (39)

بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست لاہورہائیکورٹ سے بھی مسترد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست مسترد کردی۔جسٹس جواد حسن نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف کیس کی سماعت کی تھی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے الیکشن کے معاملات میں دخل اندازی نہیں ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر پشاور کے لیے بلے کا نشان دیا گیا ہے، پنجاب کے لیے لاہور ہائی کورٹ حکم جاری کر سکتی ہے، مسئلہ یہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلے کا نشان ہو گا اور پنجاب میں یہ نشان نہیں ہو گا۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست ناقابلِ سماعت ہے، درخواستگزار متاثرہ فریق نہیں ہے، یہ درخواست تحریک انصاف کی جانب سے دائر نہیں ہوئی، وکیل نے اپنے طور پر دائر کی ہے۔

دریں اثنا لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار سے 3 اہم سوالات کے جواب مانگ لیے تھے:

کیا ہائی کورٹ ان معاملات میں دخل اندازی کر سکتی ہے جو سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہو؟
کیا جو ریلیف کسی اور عدالت سے ملا ہے یہی ریلیف لاہور ہائی کورٹ دے سکتی ہے؟
کیا سیاسی جماعت نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 ( 5) کو چیلنج کیا ہے؟

عدالت نے درخواست گزار کو اِن سوالات کے تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ اس کے بعد ’بلے‘ کے انتخابی نشان کی بحالی کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اپنا حکم امتناع واپس لے لیا تھا، جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے انتخابی نشان بلے سے اور بیرسٹر گوہر خان پارٹی چیئرمین شپ سے محروم ہوگئے تھے۔

پشاور ہائیکورٹ نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کر لی تھی۔

بعد ازاں، پشاور ہائی کورٹ کے ’بلے‘ کے انتخابی نشان پر حکم امتناع واپس لینے کے فیصلے کے خلاف سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تھا۔

Tags: انتخابی نشان بلا تحریک انصاف لاہور ہائی کورٹ

Post navigation

Previous: ن لیگ اور پی ٹی آئی اشرافیہ کی نمائندہ جماعتیں ہیں،بلاول بھٹو
Next: پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Crowds in UAE, waiting for an hour at pumps before petrol becomes more expensive
  • Top News
  • بین الاقوامی

پیٹرول مہنگا ہونے سے پہلے یو اے ای میں ہجوم، پمپوں پر ایک گھنٹے تک انتظار

Major attack in the Gulf, oil tanker worth millions of dollars engulfed in fire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں بڑا حملہ، کروڑوں ڈالر مالیت کا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں

یہ بھی پڑہیے

Oracle makes sudden major layoffs, thousands of employees receive early morning layoff notices
  • بین الاقوامی
  • کاروبار

اوریکل میں اچانک بڑی چھانٹیاں، ہزاروں ملازمین کو صبح سویرے برطرفی نوٹس

Iran football team will play World Cup in US as scheduled, says FIFA president-FIFA
  • کھیل

ایران فٹبال ٹیم شیڈول کے مطابق امریکا میں ورلڈ کپ کھیلے گی، فیفا صدر

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Crowds in UAE, waiting for an hour at pumps before petrol becomes more expensive
  • Top News
  • بین الاقوامی

پیٹرول مہنگا ہونے سے پہلے یو اے ای میں ہجوم، پمپوں پر ایک گھنٹے تک انتظار

Major attack in the Gulf, oil tanker worth millions of dollars engulfed in fire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں بڑا حملہ، کروڑوں ڈالر مالیت کا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں

Israel passes controversial death penalty law for Palestinians, facing internal and external pressure
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا متنازع قانون منظور، اسرائیل کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا

Ishaq Dar's emergency visit to China, important consultations expected on Iran-US talks
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین

اسحاق ڈار کا چین کا ہنگامی دورہ، ایران-امریکا مذاکرات پر اہم مشاورت متوقع

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.