Thursday, January 23, 2025
HomeTop Newsن لیگ اور پی ٹی آئی اشرافیہ کی نمائندہ جماعتیں ہیں،بلاول بھٹو

ن لیگ اور پی ٹی آئی اشرافیہ کی نمائندہ جماعتیں ہیں،بلاول بھٹو

Published on

ن لیگ اور پی ٹی آئی اشرافیہ کی نمائندہ جماعتیں ہیں،بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو اشرافیہ کی نمائندہ جماعتیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کو مقتدر قوتوں نے پنجاب پر مسلط کیا ہے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے اپنے دس نکاتی منشور کی تفصیلات بھی بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت برسراقتدار آکر غریب گھرانوں کو سولر انرجی سے 3-3 سو یونٹ مفت بجلی فراہم کرے گی، غریبوں کو 30 لاکھ گھر بنا کر دیں گے، ان گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کے نام ہوں گے۔

اپنے دس نکاتی منشور کی تفصیلات بتاتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تعلیم مفت ہوگی، علاج مفت ہوگا، کسانوں کو کسان کارڈ، مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کیلئے مزدور کارڈ اور تعلیم مکمل کر کے روزگار تلاش کرنے والے نوجوانوں کو ایک سال تک یوتھ کارڈ دیکر پیسے دیے جائیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور انتخابات کے حوالے سے سیاسی رابطوں پر گفتگو ہوئی.

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا.

آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام پیش کردیا.

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام کی پی پی پی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر توثیق کردی.

Latest articles

پاکستان ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایلس والش کی تیز رفتار کیمیو نے بدھ...

بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کی شرٹ سے پاکستان کا نام ہٹانے پر بی سی سی آئی کا موقف سامنے آ گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی...

پی ایس ایل 10: سعود شکیل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کپتان بنائے جانے کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بلے باز...

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ساجد اور نعمان کی ترقی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اسپنر نعمان علی، ساجد خان...

More like this