پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ وہ 5 فروری کو انٹراپارٹی انتخابات منعقد کرانے جا رہے ہیں جس کا باضابطہ شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 5 فروری کو انٹراپارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈیول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 2 فروری کے شام 8 بجے تک وصول کیے جائیں گے جبکہ پولنگ کا وقت 5 فروری بروز پیر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگا.
پارٹی کاغذات کی جانچ پڑتال 2 فروری کو کرے گی اور 3 فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں اعتراضات جمع کروانے کا وقت 3 فروری 2024 رات 10 بجے تک ہوگا۔
انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام پینلز کی تفصیل تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ اور رابطہ ایپلیکیشن پر 4 فروری کو دستیاب ہوگی جبکہ انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا باضابطہ اعلان 6 فروری 2024 کو بروز منگل کیا جائے.
پاکستان تحریک انصاف اپنے انتخابی بلے کے نشان سے محروم ،سپریم کورٹ کا فیصلہ