Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsپی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان انتخابی نشان بحال کرانے...

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان انتخابی نشان بحال کرانے کے لئے سپریم کورٹ سے پرامید

Published on

spot_img

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان انتخابی نشان بحال کرانے کے لئے سپریم کورٹ سے پرامید

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بلے کا نشان واپس لینے کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے، امید ہے عدالت انصاف کرے گی، بلا پاکستان کے 70 فیصد عوام کی نشانی ہے، کوئی بھی نشان الاٹ ہو وہ آپ سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آرڈر میں کوئی ذکر نہیں کیا کہ جنہوں نے درخواستیں جمع کرائیں، کیا وہ پی ٹی آئی کا حصہ تھے یا نہیں، الیکشن کمیشن نے ذکر ہی نہیں کیا ہم نے کسی قانون یا ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا، الیکشن کمیشن نے جو کل آرڈر پاس کیا ہے وہ اس کے پہلے آرڈر سے متصادم ہے، ان شاء اللّٰہ عدلیہ مداخلت کرے گی ہمارا نشان بحال ہو گا۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سائفر کیس کو اوپن ٹرائل نہیں سمجھتا، یہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، ہر انسان کے بنیادی حقوق ہیں عدالتوں کو اسے قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے، بڑی عجلت میں ساری چیزیں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح کہا سب کچھ کریں، کریمنل ٹرائل عجلت میں نہیں کیا جا سکتا، سوائے ہمارے کسی کا بھی کریمنل ٹرائل عجلت میں نہیں ہو رہا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سائفر کیس میں کوشش کی جا رہی ہے کوئی باہر نہ جا سکے، ہمیں ابھی کوئی سرٹیفائیڈ کاپیز بھی فراہم نہیں کی گئیں، سائفر کیس میں ہمارا منشی سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست جمع کرانے گیا اس کو روکا گیا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this