Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsسابق وزیراعظم عمران خان کے تمام مطالبات مان لئے گئے

سابق وزیراعظم عمران خان کے تمام مطالبات مان لئے گئے

Published on

spot_img

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کےتمام مطالبات پورے ہوگئے۔

پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل نے چند روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ عمران خان کو جیل مینول کے تحت سہولتیں دی گئی ہیں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کو چہل قدمی کےلیے زیادہ جگہ، ورزش کے لیے ایکسرسائز مشین، بیٹوں سے بات چیت، وکلا سے ملاقات کی اجازت، ایک ٹیلی ویژن، ایک بیڈ، میٹرس، کرسی، میز، ایک اخبار، کتابیں، اٹیچ باتھ روم، 6 ڈاکٹرز، 3 نرسیں اور 1 اسسٹنٹ بھی فراہم کیا گیاہے.
عمران خان اپنے سیل کے سامنے 40 فٹ لمبے برآمدے میں چہل قدمی کرتے تھے لیکن انہوں نے چہل قدمی کے لیے مزید جگہ مانگی تھی اس لئے جیل انتظامیہ کے حکم پر سیلوں کی درمیانی دیوارگراکرانہیں ان سیلوں کے سامنے برآمدے میں چہل قدمی کرنے کی جگہ دے دی گئی ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دیسی چکن سمیت ان کی پسند کا کھانا دیا جاتا ہے، عمران خان کو ورزش کرنے والی مشین بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 10 لاکھ روپے مالیت کی ورزش مشین جومنی جم کے نام سے مشہور ہے عمران خان کو فراہم کی گئی ہے۔ عمران خان کی درخواست پر بیرون ملک مقیم ان کے بیٹوں سے بھی واٹس ایپ کے ذریعے بات کرائی گئی ہے۔پہلے جمعرات کو وکلاء ان سے ملاقات کرتے تھے، اب وکلاء کو منگل کے روز بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے جس کے لیے 10 وکلا کے ناموں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this