Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • ایشیا
  • کاروبار
  • محاذ
  • پاکستان

وزیراعظم کا 10 لاکھ طلباء کو ٹیبلٹس اور سمارٹ فونز دینے کا اعلان

محمد سکندر 13/08/2024 1 min read
featurephoto (6)

وزیراعظم کا 10 لاکھ طلباء کو ٹیبلٹس اور سمارٹ فونز دینے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو وسائل مہیا کرنے سے ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو گا، 10 لاکھ طلباء کو ٹیبلٹس اور سمارٹ فونز دیں گے، ہواوے کے تعاون سے 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی، ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو سکالرشپ پر چین بھیجا جائے گا، پاکستان کی اقتصادی بحالی اور ترقی و خوشحالی کے منصوبے کا جلد اعلان کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے دولت مشترکہ ایشیاء یوتھ الائنس کے سیکرٹریٹ، ڈیجیٹل لرننگ پورٹل، گرین یوتھ موومنٹ، اے آئی فار یوتھ اور قومی رضاکار کور کے اجراء کا بھی افتتاح کیا۔

Photo Credit: Official Twitter Handle of the Prime Minister’s Youth Program, Pakistan

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم نوجوانوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، یوم آزادی کی بھی آمد آمد ہے، اﷲ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا موقع دیا، اپنے لیڈر نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کی، ماضی میں صوبہ پنجاب کے نوجوانوں کی خدمت کی، اب پورے پاکستان کے نوجوانوں کا خادم بن کر خدمت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کی قسمت بدل سکتے ہیں، ان نوجوانوں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے، مصنوعی ذہانت دنیا میں سب سے جدید تعلیم کا ہتھیار ہے، چین دنیا کا دوسرا بڑا ترقی یافتہ ملک ہے، انہوں نے جدید علوم کے ذریعے ملک میں انقلاب برپا کیا، اگر ہم اسی راستے پر نوجوان نسل کو وسائل فراہم کریں تو ملک میں نوجوان نسل خوشحالی کا ایسا انقلاب لائے گی جس سے یوم آزادی کے تقاضے پورے ہوں گے، ہمارے اسلاف نے پاکستان کیلئے عظیم قربانیاں دیں، قائداعظم محمد علی جناح کی عظیم لیڈرشپ میں اس خواب کی تعبیر ملی اور اب ان نوجوانوں نے اس کی تکمیل کرنی ہے، نوجوانوں کو ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دانش سکولوں میں پسماندہ علاقوں کے بچوں نے تعلیم حاصل کی، پاکستان کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں، 77 سال میں قرضوں کے پہاڑ بن گئے، امیر اور غریب کی زندگیوں میں بڑا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مصمم ارادے اور محنت سے آگے بڑھنا ہو گا، یہ نوجوان وسائل ملنے پر ملک کو عظیم بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے 10 لاکھ طالب علموں کو میرٹ اور شفافیت پر مفت سمارٹ فون دیئے جائیں گے اور اس کے علاوہ لیپ ٹاپ بھی دیئے جائیں گے، صوبے بھی نوجوانوں کیلئے پروگرام چلا رہے ہیں، ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو اعلیٰ تعلیم کیلئے چین بھیجا جائے گا، ان کا جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنا ملکی ترقی کیلئے مددگار ہو گا، ہواوے کے ساتھ مل کر 3 لاکھ بچوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی، ایس ایم ایز کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے، پاکستان کی اقتصادی بحالی اور ترقی و خوشحالی کے منصوبے کا جلد اعلان کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھنا ہے اور ملک کی تقدید بدلنا ہے، ہماری محنت کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے، ارشد ندیم نے پاکستان کا نام بلند کیا، 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ ملا، مایوسی کو پس پشت ڈال کر روشنیوں کی طرف جانا ہے، شبانہ روز محنت سے پاکستان عظیم بنے گا۔ تقریب کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف آن لائن رجسٹریشن کرا کر قومی رضاکار کور کے رکن بن گئے، وزیراعظم کو قومی رضاکار کور کا بیج بھی لگایا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے قومی رضاکار کور کیلئے لوگو ڈایزئن کرنے والی اقصیٰ کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعظم نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں یوتھ ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ آج نوجوانوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجہ میں معرض وجود میں آیا، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، دنیا کے بہت سے ملک ہم سے پیچھے تھے اب آگے نکل گئے، ان ملکوں نے ترقی کی جہاں سیاسی استحکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم محنتی، ذہین اور ایماندار ہے، ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، نوجوانوں کو ارشد ندیم کی زندگی سے سبق سیکھنا چاہئے، ارشد ندیم نے اپنی غربت کو پائوں کی زنجیر نہیں بننے دیا، نوجوانوں سے کہوں گا کہ جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ آج تجدید عہد اور عزم کا دن ہے، آج کا دن نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم دینے کا دن ہے، نوجوان ملکی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں، پاکستان اور نوجوانوں کا راستہ روکنے کی کوششیں ہوتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے، وزیراعظم پنجاب کے بعد ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ہمارا عزم پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنانے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل کی جدید ترین تربیت دیں گے اور ان میں لیپ ٹاپ تقسیم کر رہے ہیں، شہباز شریف ہمارے رول ماڈل ہیں، وہ دن رات ملک کیلئے کام کرتے ہیں، میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ اس موقع پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان شکیل بٹ اور دانش سکول سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء نے وزیراعظم کے وژن کو سراہا۔

Tags: ٹیبلٹس زرعی گریجویٹس سکالرشپ سمارٹ فونز طلباء ملکی ترقی و خوشحالی نوجوانوں وزیراعظم محمد شہباز شریف وسائل

Post navigation

Previous: امریکہ نے شیخ حسینہ کی معزولی میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کر دیا
Next: گورنر سندھ کی تعیناتی کا یکطرفہ فیصلہ: ایم کیو ایم کی اتحادی حکومت چھوڑنے کی دھمکی

معروف مذہبی اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کو گرفتار کیوں کیا گیا؟
1 min read
  • Top News
  • اہم خبریں
  • پاکستان

معروف مذہبی اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کو گرفتار کیوں کیا گیا؟

معصومہ زہرہ 26/08/2025
ٹرمپ کا جال
1 min read
  • Asia Pacific
  • Politics
  • آج کے کالمز
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

ٹرمپ کا جال

ویب ڈیسک 14/08/2025
Historic Pak-US trade deal reached
1 min read
  • South Asia
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین

پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا:بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا

معصومہ زہرہ 31/07/2025

یہ بھی پڑہیے

معروف مذہبی اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کو گرفتار کیوں کیا گیا؟
1 min read
  • Top News
  • اہم خبریں
  • پاکستان

معروف مذہبی اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کو گرفتار کیوں کیا گیا؟

معصومہ زہرہ 26/08/2025
ٹرمپ کا جال
1 min read
  • Asia Pacific
  • Politics
  • آج کے کالمز
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

ٹرمپ کا جال

ویب ڈیسک 14/08/2025
Historic Pak-US trade deal reached
1 min read
  • South Asia
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین

پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا:بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا

معصومہ زہرہ 31/07/2025
Malala turns her fight for equality to women in sports
  • Top News

ملالہ یوسفزئی کا عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں میں سرمایہ کاری کا اعلان: رپورٹ سی این این اسپورٹس

معصومہ زہرہ 27/06/2025

Calendar

August 2025
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Jul    

Top News

Historic Pak-US trade deal reached
1 min read
  • South Asia
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین

پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا:بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا

معصومہ زہرہ 31/07/2025
Malala turns her fight for equality to women in sports
  • Top News

ملالہ یوسفزئی کا عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں میں سرمایہ کاری کا اعلان: رپورٹ سی این این اسپورٹس

معصومہ زہرہ 27/06/2025
Netanyahu's 'clean break' policy and attack on Iran
  • Israel-Iran War
  • Top News
  • آج کے کالمز
  • اسرائیل
  • اسرائیل ایران جنگ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ

نیتن یاہو کی ’کلین بریک‘ پالیسی اور ایران پر حملہ: مشرق وسطیٰ کا نیا محاذ

معصومہ زہرہ 21/06/2025
ٰماگع
  • Top News
  • آج کے کالمز
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • فیچر کالمز
  • کالمز

‎صنعتی میدان اور یونیورسٹی تعلیم میں باہمی تعاون بہت ضروری ھے

ویب ڈیسک 17/05/2025
President Trump thanks Pakistan for helping capture mastermind of Kabul airport attack
  • Top News
  • افغانستان
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دہثت گردی

کابل ایئر پورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا مشکور ہوں ، صدر ٹرمپ

معصومہ زہرہ 05/03/2025
popular tags
  • اردو انٹرنیشنل
  • اردو کھیل
  • کھیل
  • کھیل کی اردو خبر
  • پاکستان

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
  • Pinterest
  • Linkedin

Categories

Politics Top News Top News آج کے کالمز اسرائیل اسرائیل ایران جنگ اسرائیل حماس جنگ افغانستان الیکشن 2024 امریکہ انوار الحق کاکڑ انٹرنیمنٹ انڈیا اہم خبریں ایران بلاول بھٹو زرداری بنگلہ دیش بین الاقوامی تازہ ترین تحریک انصاف جماعت اسلامی جمعیت علمائے اسلام حزب اللہ دلچسپ و عجیب دہثت گردی سائنس اور ٹیکنالوجی سراج الحق سعودی عرب سپریم کورٹ عمران خان فلسطین فٹ بال لبنان مشرق وسطیٰ معیشت مولانا فضل الرحمن نوازشریف پاکستان پاکستان مسلم لیگ پیپلز پارٹی چین کاروبار کالمز کرکٹ کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.