Tuesday, February 11, 2025
Homeپاکستانوزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ

Published on

وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا جس میں انہیں قومی سلامتی اور فوجی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم کابینہ ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کااستقبال کیا.

وزیراعظم کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ اف آنر پیش کیا گیا، وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتح خوانی کی۔

پاک فوج نے وزیراعظم اور کابینہ کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال، درپیش خطرات سے نمٹنے اور انسداد دہشتگردی کارروائیوں بریفنگ دی ، شہباز شریف اور کابینہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت ، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور قربانیوں کو سراہا ۔

آرمی چیف نے وزیراعظم کا دورہ کرنے پر اور افواج پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی، پاک فوج پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی۔

دورے کے اختتام پر سویلین اور فوجی قیادت نے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Latest articles

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

More like this