Tuesday, January 21, 2025
HomeTop Newsوزیر اعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر بننے...

وزیر اعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر بننے پر مبارکباد

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے ’ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا 47واں صدر بننے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، میں ان کے ساتھ پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے امریکا اور پاکستان نے اپنے لوگوں کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خطے میں اور اس سے باہر ایک ساتھ کام کیا ہے اور ہم ایسا مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔

وزیر اعظم نے دوسری بار صدر بننے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف لیا ہے۔

Latest articles

بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری جاری

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن...

’سب سے پہلے امریکا‘ کے نعرے کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور امریکی صدر دوسری مدت کے لیے...

اسٹیو اسمتھ کو کہنی کی چوٹ کے بعد میڈیکل کلیئرنس مل گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا (سی ایس اے) نے پیر کو...

غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 2025 کیلئے پی سی بی سے کتنے اضافی ڈالر وصول کریں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ پاکستان...

More like this