Tuesday, January 7, 2025
HomeTop Newsوزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

Published on

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ 3روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ آج رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے.

مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان آل سعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم کے وفد میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی کابینہ کے اراکین وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطااللہ تارڑ اور احد چیمہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم شہبازشریف کمرشل فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب پہنچے اور فلائٹ میں مسافروں کے ساتھ گھل مل گئے۔

اس موقع پر پرواز میں موجود مسافروں نے وزیراعظم کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

وزیراعظم دورے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

خیال رہےکہ دوسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کچھ دیر بعد ہم وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، کابینہ کے اراکین کے علاوہ وزیراعظم کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ جائیں گے، کمرشل فلائٹ پر یہ وفد جائے گا، وفد کے تمام اراکین اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا تھا کہ وزیراعظم کے ہمراہ جو وزرا ساتھ جا رہے ہیں، ان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ اور وزیر اطلاعات شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمرے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، وہاں سے ان پیش رفت سے وقتاً فوقتا میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this