Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلوزیراعظم کا اسلام آباد میں نوجوانوں کیلئے ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی...

وزیراعظم کا اسلام آباد میں نوجوانوں کیلئے ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے قیام کا اعلان

وزیراعظم کا ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے۔ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ان کا استقبال کیا۔ قومی ہیرو کے اعزاز میں آج وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا گیا،وزیر اعظم کی ہدایت پر ارشد ندیم کو اسٹیٹ پروٹوکول دیا گیا، ارشد ندیم اور ان کی فیملی کو خصوصی پروٹوکول کے ساتھ میاں چنوں سے لایا گیا، ارشد ندیم اور فیملی کو خصوصی طیارے سے اسلام آباد لایا گیا۔ارشد ندیم وزیراعظم کے پروٹوکول میں نجی ہوٹل پہنچایا گیا، عطا تارڑ ارشد ندیم
کے ہمراہ خود گاڑی ڈرائیور کرکے ہوٹل پہنچے ، ۔وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم، انکی والدہ اور انکے اہلِ خانہ کا استقبال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہاکہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر جس طرح پوری قوم کی جانب سے مجھے عزت دی گئی اس پر سب کا شکر گزار ہوں۔
پیرس اولمپکس میں کامیابی کے پیچھے ہماری بہت محنت ہے، میں مزید آگے بڑھنے کی کوشش کروں گا۔ارشد ندیم نے کہاکہ شہباز شریف نے 2012 میں بطور وزیر اعلیٰ یوتھ فیسٹیول کرایا تھا، جس میں میں نے شرکت کی، یہ پودا وقت پر لگا تھا جس نے پھل دیا۔ میرے کوچ سلمان بٹ نے مجھ پر بہت محنت کی۔

وزیراعظم ہاؤس میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پورے پاکستان نے میرا استقبال میری محنت سے زیادہ کیا۔ جو عزت کھلاڑی کو دی جاتی ہے وہ سب سے اہم ہوتی ہے۔ارشد ندیم نے کہا کہ پلیئرز کی حوصلہ افزائی سے اس میں مزید جوش و جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ نے گولڈ میڈل جتوایا ہے۔ 14 اگست گولڈ میڈل کے ساتھ منائیں گے۔گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ اب تک کئی ریکارڈ قائم کیے۔ اللّٰہ تعالیٰ مجھے فٹ رکھے میں ورلڈ ریکارڈ قائم کروں گا۔ آل پنجاب کرکٹ کھیلی ہے، بھائی نے کہا کہ کرکٹ چھوڑو ایتھلیٹکس میں آ جاؤ۔ میں نے جیولین تھرو 2012 سے شروع کیا، پہلے کوچ نے کہا کہ ایتھلیٹکس میں صرف جیولین تھرو کرو۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے طلائی تمغہ جیتنے اور اولمپک ریکارڈ بنانے پر انکے لئے 15 کروڑ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا. وزیرِ اعظم نے اسلام آباد میں ایف 9 اور ایف 10 سیکٹر کے درمیان سڑک کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا. وزیرِ اعظم نے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں نوجوانوں کو کھیلوں کی تربیت کیلئے ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے قیام کا بھی اعلان کیا جہاں 2028 اولمپکس کیلئے ایتھلیٹس و کھلاڑیوں کو تربیت دے کر بھرپور مقابلے کیلئے تیار کیا جائے گا. وزیرِ اعظم نے کھلاڑیوں کی بہبود، ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی ضروریات پوری کرنے اور انہیں تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے 1 ارب روپے کے اسپورٹس اینڈاؤمنٹ فنڈ کا بھی اعلان کیا. وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی اعلی کارکردگی اور پاکستان کیلئے اولپکس میں 40 برس بعد طلائی تمغہ جیتنے پر ہلال امتیاز سے نوازنے کا بھی اعلان کیا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments