Monday, July 1, 2024
Top Newsصدر مملکت نے آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا فیصلہ کر...

صدر مملکت نے آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا فیصلہ کر لیا

صدر مملکت نے آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا فیصلہ کر لیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے ذ رائع کے مطابق آصفہ بھٹوز رداری کو خاتون اول کا درجہ دیا جائےگا، صدر آصف زرداری باضابطہ طور پر آصفہ بھٹو کو خاتون اول ڈکلیئر کریں گے۔آصفہ بھٹو کو خاتونِ اول کا پروٹوکول دیا جائےگا اور وہ پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں۔

عام طور خاتون اول کا درجہ اہلیہ کو جاتا ہے، 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے آصفہ بھٹو نے پیپلزپارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم چلائی اور اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور ساتھ دیا۔

3 فروری 1993 کو پیدا ہونے والی آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں، وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔

آصفہ اپنے والد کے سب سے قریب رہیں، آصف علی زرداری کے جیل کے دنوں میں اور عدالتوں میں پیشی کے وقت بھی آصف علی زرداری کی گود میں ہمیشہ وہی نظر آتی تھیں۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل

دیگر خبریں

Trending

نائجیریا: خودکش حملوں میں 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

0
نائجیریا: خودکش حملوں میں 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نائجیریا کے حکام نے بتایا کہ شمال مشرقی نائجیریا میں شادی کی...