Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsصدر مملکت آصف زرداری کو منصب سنبھالنے پر گارڈ آف آنر پیش...

صدر مملکت آصف زرداری کو منصب سنبھالنے پر گارڈ آف آنر پیش کردیاگیا

Published on

spot_img

صدر مملکت آصف زرداری کو منصب سنبھالنے پر گارڈ آف آنر پیش کردیاگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف زرداری کو منصب سنبھالنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔آصف زرداری گارڈ آف آنر کی تقریب کیلئے بگھی میں تشریف لائے گارڈ آف آنر کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر کے سٹاف سے فردا فردا مصافحہ کیا ۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،صدر مملکت کی دونوں صاحبزادیاں بختاوربھٹو زرداری ،آصفہ بھٹو زرداری ،فریال تالپور ،رخسانہ بنگش ،عذرا پلیجو سمیت دیگر پیپلزپارٹی کے اہم رہنماﺅں سمیت اعلیٰ سول و ملٹری شخصیات نے شرکت کی ۔یاد رہے کہ آصف علی زرداری نے گزشتہ روز دوسری مرتبہ صدر پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا یا تھا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آصف علی زرداری سے عہدے کا حلف لیاتھا۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدراسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی جس میںآرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت مختلف ممالک کے سفیروں، چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ موجود تھے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورحلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے تھے۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو زرداری ۔اسحاق ڈار، ایاز صادق، محسن نقوی، فاروق ایچ نائیک، مولا بخش چانڈیو سمیت دیگر نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کل 411 الیکٹورل ووٹ لے کر صدر پاکستان منتخب ہوئے تھے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکے تھے۔آصف علی زرداری کو پالیمنٹ ہاوٴس سے 255 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ محمود خان اچکزئی کو 119 الیکٹورل ووٹ ملے۔ سندھ اسمبلی سے آصف علی زرداری کو 58 اور محمود خان اچکزئی کو 3 الیکٹورل ووٹ ملے تھے

Homepage

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this