Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsپیپلز پارٹی کو حکومت نہیں بنانے دیں گے،4 جماعتوں کا اتحاد سندھ...

پیپلز پارٹی کو حکومت نہیں بنانے دیں گے،4 جماعتوں کا اتحاد سندھ حکومت بنائے گا:جی ڈی اے

Published on

پیپلز پارٹی کو حکومت نہیں بنانے دیں گے،4 جماعتوں کا اتحاد سندھ حکومت بنائے گا:جی ڈی اے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماصدرالدین راشدی نے مسلم لیگ (ن) کےرہنما خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 4 جماعتوں کا اتحاد سندھ حکومت بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی والا سسٹم اب بھی کام کر رہا ہے، چور بازاری کو ختم کرنے کے لیے ہم نے سر جوڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سسٹم کو تباہ کردیں گے، چار جماعتوں کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی، 35 فیصد ووٹ صرف مافیا پیپلز پارٹی کو پڑتا ہے۔

صدرالدین راشدی نے کہا کہ پوری سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی کا تاج بنا ہوا ہے، وزیر اعلیٰ نے دوسری طرف ترازو میں اپنا وزن ڈال دیا ہے، پندرہ سال کی حکمرانی کے بعد ہم پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے نہیں دیں گے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئےگا، ایم کیو ایم سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 15سال سےسندھ کوصرف محرومیاں ملی ہیں، پیپلزپارٹی کوپنجاب میں الیکشن لڑنےپرویلکم کرتےہیں، جی ڈی اے ممبران سے سندھ کے مسائل پر بات کی۔

Latest articles

دبئی کیپٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو ہرا کر پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روومین پاول کی شاندار نصف سنچری، اس کے...

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کی تیز سنچری کی بدولت نیوزی...

دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ریل بس سروس کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ورلڈ...

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں 6 ججز...

More like this