Sunday, January 5, 2025
Homeامریکہٹرمپ کابینہ کے ممکنہ ارکان کو سوشل میڈیا پر بیانات سے روک...

ٹرمپ کابینہ کے ممکنہ ارکان کو سوشل میڈیا پر بیانات سے روک دیا گیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی کابینہ میں ممکنہ طور پر شامل کیے جانیوالے افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ناموں کی توثیق سے پہلے سوشل میڈیا پر بیانات نہ دیں۔

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے افراد کی توثیق کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر سوسی وائلز (Susie Wiles) جو کہ وائٹ ہاؤس کی نئی چیف آف اسٹاف ہوں گی، انہوں نے کابینہ کے نامزد افراد کو میمو جاری کیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کے نئے کاونسل کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کاونسل کے طور پر ڈیوڈ وارنگٹن (David Warrington) کو منتخب کیا ہے۔

اس سے پہلے سوشل میڈیا پر ایک بحث چلی تھی جس میں ایلون مسک اور وویک رام سوامی شریک تھے، دونوں نے ایچ ون بی ویزا کا دفاع کیا تھا جبکہ اسٹیو بینن سمیت ٹرمپ کے کئی دیگر قریبی ساتھیوں نے اس معاملے کی مخالفت کی تھی۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this