
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔
بازارِ حصص کے 100 انڈیکس میں 435 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 736 پوائنٹس پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 848 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔