Friday, January 10, 2025
Homeاسرائیلپوپ فرانسس نے اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے فوری جنگ بندی...

پوپ فرانسس نے اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک بار پھر اسرائیل پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے غزہ میں انسانی بحران کی صورتحال کو انتہائی سنگین اور شرمناک قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ویٹیکن سٹی میں سفارت کاروں کے سالانہ خطاب کے دوران پوپ فرانسس نے کہا کہ شہریوں پر بمباری کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔

انہوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران کی شدت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شدید سردی سے بچوں کی اموات ناقابل برداشت ہیں، اسپتالوں اور توانائی کے نظام کی تباہی سے بے گناہ لوگوں کی ہلاکتیں کسی صورت میں جائز نہیں ہیں۔

پوپ فرانسس نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں فوری امدادی رسائی کی اجازت دی جائے اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ ہمیشہ انسانیت کی شکست ہوتی ہے، اور اس میں شیطان کی فتح ہوتی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین انسانی بحران کو روکنے کے لیے فوری طور پر قدم اٹھائے۔

Latest articles

نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیوں کیے؟ امریکی کانگریس کا عالمی عدالت پرپابندی کے حق میں ووٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق...

لندن میں میڈیکل چیک اپ کے بعد صائم ایوب نے بیان جاری کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے...

ایلون مسک بھارتی رکن پارلیمنٹ کی پاکستانیوں کیخلاف ’اشتعال انگیزی‘ کی مہم میں شامل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک، جو حالیہ ہفتوں...

مصباح الحق پی سی بی ہال آف فیم کلاس 2024 کیلئے نامزد افراد میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کو 2024 کے...

More like this