Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

ناقص تفتیش قانونی عمل کو آلودہ کر دیتی ہے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ

ناقص تفتیش قانونی عمل کو آلودہ کر دیتی ہے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے جج محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ ناقص تفتیش بتدریج عدالتی عمل کو آلودہ کرتی ہے اور انسانی حقوق کے لیے خطرہ بن جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب تین ججوں پر مشتمل بینچ نے شہری اکرام الدین راجپوت کی درخواست پر سماعت کی جو کراچی کے ضلع مغرب میں مومن آباد پولیس تھانے کے سابق سب انسپکٹر تھے۔

اکرام الدین راجپوت نے سندھ سروس ٹربیونل کے مارچ 2022 کے آرڈر کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس نے اکرام الدین کی ملازمت کی دوبارہ بحالی کی اپیل کو مسترد کردیا تھا۔

7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی تفتیش کرنے والے درخواست کنندہ کو 2020 میں ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا جب انہوں عصمت دری کے الزام کو طبی معائنے میں زیادتی کی تصدیق کے باوجود عصمت دری کی کوشش کے الزام میں بدل دیا تھا۔

متاثرہ بچی کے والد نے جرم ہوتے دیکھا تھا اور پڑوسیوں کی مدد سے مجرم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا مگر اس کے باوجود ان الزامات کو تبدیل کیا گیا۔

شکایت موصول ہونے پر اس وقت کے ضلع مغرب کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے درخواست گزار کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جنہوں نے اس الزام کو ماننے سے انکار کردیا تھا، حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ درخواست گزار کو سماعت کا ذاتی موقع بھی فراہم کیا گیا۔

اکرام الدین راجپوت کو 4 اگست 2020 کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا اور ان کی محکمانہ اپیل بھی مسترد کر دی گئی تھی، بعد ازاں درخواست گزار نے سندھ سروس ٹربیونل کراچی میں اپیل دائر کی تھی اور اسے بھی خارج کر دیا گیا۔

ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اکرام الدین راجپوت کی اپیل کو سپریم کورٹ نے بھی مسترد کر دیا کیونکہ عدالت نے فیصلے میں کوئی غیر قانونی بات نہیں پائی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ تفتیش ایک فن ہے اور اس کام میں مہارت حاصل کرنے اور دیانتداری کو یقینی بنانے کے لیے وسیع تربیت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش استغاثہ کے مقدمے کا ایک بنیادی راستہ ہے اور تفتیشی افسر کا مقدس فرض ہونے کے ناطے اسے بغیر کسی لاپرواہی، سستی یا لالچ کے انجام دیا جانا چاہیے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے اپنے حکم نامے میں پولیس کو منظم قوت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ کوئی بھی شخص جو اس ادارے کا حصہ بننا چاہتا ہے اسے بے مثال، بے داغ کردار کے ساتھ انتہائی دیانتدار ہونا چاہیے۔

جج نے مشاہدہ کیا کہ افسر کے خلاف قانونی کارروائی خود واضح اور خود وضاحتی دستاویزات کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلیٰ افسران اور تھانوں کے انچارج کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تفتیشی افسر قانون کی پیروی کرے اور غیر جانبدارانہ اور ایماندارانہ تفتیش کرے۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ ایک تفتیشی افسر فوجداری انصاف کے نظام میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور تحقیقاتی رپورٹ کے مندرجات کسی بھی مجرمانہ کیس کے نتائج پر بہت زیادہ اہمیت اور اثرات رکھتے ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ناقص تفتیش انصاف کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ناقص تفتیش کو ملزم کی مدد کرنے کے لیے جان بوجھ کر بھی کیا جاسکتا ہے یہ یا تفتیشی افسر کی نااہلی، یا غیر ہنر مندی کی وجہ سے غیر ارادی طور پر بھی ایسا ہوسکتا ہے۔

سپریم کورٹ کے اس آرڈر میں پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 166 (2) کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق ایسا کوئی بھی افسر جسے ایک مقدمے کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی اور وہ اپنا کام صحیح طریقے سے انجام دینے میں ناکام ہوگیا یا عدالت میں کیس کی پیروی نا کرسکا تو اسے 3 سال تک قید کی سزا یا جرمانہ کیا جائے گا۔

جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ، 1997 کا سیکشن 27 یہ کہتا ہے کہ اگر انسداد دہشت گردی کی عدالت یا ہائی کورٹ اسی نتیجے پر پہنچتی ہے کہ تفتیشی افسر یا دیگر متعلقہ افسران صحیح طریقے سے تفتیش کرنے یا مناسب طریقے سے کیس کی پیروی کرنے میں ناکام رہے اور اپنے فرائض کی خلاف ورزی کی ہو تو ایسی عدالت کے لیے یہ قانونی ہو گا کہ وہ مجرم افسران کو قید کی سزا دے جو 2 سال تک ہو سکتی ہے، جرمانہ کرے یا سمری کارروائی کا سہارا لیتے ہوئے دونوں سزائیں دے۔

جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ کسی بھی مجرم کو سزا سنانے کا سب سے پہلا مقصد مجرموں کو سزا دینا ہے۔

درخواست کو مسترد کرتے ہوئے بینچ نے واضح کیا کہ عدالت کا حکم صرف محکمے کے افسر کے خلاف کی گئی تادیبی کارروائی اور ٹربیونل کے ذریعے اسے برقرار رکھنے سے متعلق ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے مومن آباد پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 کے تحت درج ریپ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، جس کا فیصلہ کیس کے میرٹ اور قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان پینل کوڈ کا سیکشن 376 عصمت دری سے متعلق ہے اور یہ مجرم کو سزائے موت یا جرمانے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 25 سال قید کی سزا تجویز کرتا ہے۔

Tags: انسانی حقوق سپریم کورٹ عدالتی عمل ناقص تفتیش

Post navigation

Previous: ترک صدر رجب طیب اردگان کا آصف زرداری کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
Next: نااہلی درخواست، اثاثے ظاہر نہ کرنے پر علی امین گنڈاپور الیکشن کمیشن میں طلب

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

یہ بھی پڑہیے

PCB issues refund policy for Pakistan Super League 11 tickets-PSL
  • کھیل

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹ کی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی

PSL 11 begins today with a bang, Lahore Qalandars and Hyderabad Kings face off-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل 11 کا آج شاندار آغاز، لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز آمنے سامنے

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

PSL opening ceremony canceled, matches will be held without fans: Mohsin Naqvi-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی حملوں سے قطر کی 17٪ ایل این جی صلاحیت متاثر، اربوں ڈالر کا نقصان، عالمی سپلائی خطرے میں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.