Friday, July 5, 2024
Top Newsن لیگ کی استحکام پاکستان پارٹی کی پیش کردہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی...

ن لیگ کی استحکام پاکستان پارٹی کی پیش کردہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی فہرست پرعملدرآمد سے معذرت

ن لیگ کی استحکام پاکستان پارٹی کی پیش کردہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی فہرست پرعملدرآمد سے معذرت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن نے استحکام پاکستان پارٹی کی پیش کردہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ فہرست پرعملدرآمد سے معذرت کرلی، ن لیگ نے فردوس عاشق اعوان، ہمایوں اختر، فرخ حبیب اور نوریز شکور کی سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ سےانکار کردیا ہے جبکہ جہانگیر ترین کو لودھراں کی جگہ ملتان این اے 149 اورعلیم خان کو این اے 117 اور عون چوہدری کو این اے 128 لاہور میں ایڈجسٹ کرنے کی آفر کی ہے۔

نعمان لنگڑیال کو ساہیوال، انجینئر گل اصغر کو خوشاب، عامر کیانی کو اسلام آباد اور غلام سرور خان کو پنڈی سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان الیکشن 2024ءمیں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن نے 13 قومی اور 22 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی فہرست پر عمل درآمد سے معذرت کرلی اور قومی اسمبلی کی 7سے 9اور صوبائی اسمبلی کی 11سے 14نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اشارہ دیدیا ہے اس حوالے سے دونوں پارٹیوں کی قائم کردہ کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرحتمی بات چیت کی گئی ن لیگ کی جانب سے قائم کمیٹی نے استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے پیش کردہ فہرست پر حتمی فیصلہ نواز شریف کی منظوری سے قرار دیاہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے مذاکرات کے بہت سارے راﺅنڈ ہو چکے تھے جس کے بعد گزشتہ روز ن لیگ نے استحکام پاکستان پارٹی کو اپنی تجاویز سے آگاہ کرتے ہوئے ان کی فہرست پر عملدرآمد سے معذرت کرلی تھی جبکہ ن لیگ کے ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں۔

عام انتخابات کیلئے ن لیگ اپنا منشور15یا16جنوری کو پیش کریگی جس کااعلان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کرینگے اس کے بعد پارٹی اپنی ملک گیر انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریگی۔

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...