Wednesday, February 5, 2025
Homeکھیلکرکٹپنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

Published on

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کو تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن مہمان ٹیم 267 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اس کے بعد انگلینڈ کے گیند بازوں نے پاکستانی بلے بازوں کو امتحان میں ڈال دیا۔

پاکستان کے اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے گرین شرٹس کی جانب سے محتاط انداز میں آگے بڑھنے کا آغاز کیا تاہم شعیب بشیر نے شفیق کو 27 گیندوں پر 14 کے اسکور پر کیچ آوٹ کر دیا۔

لیکن کپتان شان مسعود اور سعود شکیل نے پہلے دن کے آخری اوور کے دوران پاکستانی اننگز کو 73-3 کے مجموعے پر ختم کرنے کو یقینی بنانے کی کوشش کی۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ، گس اٹکنسن، اور شعیب بشیر نے ایک وکٹ حاصل کی.

اس سے قبل انگلینڈ ایک بار پھر پاکستانی اسپنرز کا شکار ہوا، ساجد خان نے 6 وکٹ حاصل کیں جب کہ نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا.

جیمی اسمتھ، بین ڈکٹ اور زیک کرولی کے علاوہ کوئی بھی انگلینڈ کا بلے باز نمایاں مزاحمت نہیں دکھا سکا۔

اسمتھ نے 119 گیندوں پر5 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان دونوں کی نظریں سیریز جیتنے پر ہوں گی اہم بات یہ ہے کہ پاکستان مسلسل شکستوں کے بعد اپنے اعتماد کو بڑھانا چاہتا ہے۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی پریکٹس میچ کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دے گا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز...

سری لنکا کے اہم کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے سابق کپتان اور تجربہ کار...

پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچ ہونے کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کو 19 سال...

ٹرمپ انتظامیہ نے یو ایس ایڈ کو محکمہ خارجہ میں ضم کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی حکومت کی بیرون ملک امدادی ایجنسی، یو ایس ایڈ، کو...

More like this