اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں فضائی آلودگی ناپنے والا سسٹم گزشتہ 10سال سے غیر فعال ہے۔
ذرائع کے مطابق ای پی اے کی عمارت پر نصب ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم تیکنیکی خرابی کے باعث غیر فعال ہے جو کہ جاپان نے 2007ء میں کے پی حکومت کو تحفہ میں دیا تھا۔
اس حوالے سے ڈی جی تحفظ ماحولیات سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کہ سسٹم ٹھیک کروانے کے لیے وفاقی حکومت اور ڈی جی ای پی اے پنجاب سے مدد مانگی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نےتعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
ڈی جی تحفظ ماحولیات سمیع اللّٰہ نے مزید بتایا کہ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم کو ٹھیک کروانے کے لیے صوبائی حکومت سے فنڈز نہیں ملے، ادارے کے وسائل سے ہی سسٹم کی مرمت کریں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم کی مرمت پر تقریباً ایک کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔