Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsپیپلز پارٹی نے لاہور میں صدارتی گیسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ کرلیا

پیپلز پارٹی نے لاہور میں صدارتی گیسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ کرلیا

Published on

spot_img

پیپلز پارٹی نے لاہور میں صدارتی گیسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کے صدر منتخب ہوتے ہی لاہور میں صدارتی گیسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مضبوط کرنے کے لائحہ عمل کے طور پر سامنے آیا ہے، جس کے تحت لاہور میں صدارتی گیسٹ ہاؤس بنا کر پارٹی رہنماؤں اور جیالوں کو گیسٹ ہاؤس میں بلایا جائے گا، صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو چند روز میں لاہور پہنچیں گے، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو بلاول ہاؤس لاہور میں عشائیہ کے لیے بھی بلایا جائے گا جہاں لاہور اور پنجاب میں تنظیم نو کا بھی فیصلہ کیا جائے گا کیوں کہ سابق صدر چوہدری اسلم گل نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد اب پارٹی میں نئے صدر کے انتخاب کے ساتھ تنظیم نو کیلئے مشارت کی جائے گی۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گزشتہ روز صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ان سے حلف لیا، آصف زرداری کی تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں شریک ہوئے، وزرا، مختلف ممالک کے سفیروں کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں، حلف برداری سے پہلے ہی نو منتخب صدر آصف علی زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی تھی، نو منتخب صدر آصف زرداری کا اہم سامان بھی ایوان صدر منتقل کر دیا گیا، سامان آصف زرداری کی پرسنل سیکرٹری رخسانہ بنگش کی نگرانی میں ایوان صدر منتقل کیا گیا۔

صفحۂ اول

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this