Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانلوگوں کی خواہش ہے کہ میرے خلاف کوئی انکوائری ہوجائے، وزیر داخلہ

لوگوں کی خواہش ہے کہ میرے خلاف کوئی انکوائری ہوجائے، وزیر داخلہ

Published on

spot_img

لوگوں کی خواہش ہے کہ میرے خلاف کوئی انکوائری ہوجائے، وزیر داخلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ لوگوں کی خواہش ہے کہ میرےخلاف کوئی انکوائری ہوجائے۔

ایف آئی اے لاہور آفس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں لاہور کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی (لیسکو) میں کوئی اوور بلنگ نہیں ہوگی، باقی ڈیسکوز میں اوور بلنگ بہت حد تک رکی ہے، اگرچہ وہ ان کا اپنا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کے حوالے سے ایف آئی اے، خاص طور پر لاہور ریجن نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے، پاور ڈویژن اور وزیر اعظم نے مکمل سپورٹ کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں 31 کروڑ یونٹس صارفین کو واپس کیے گئے ہیں، اوور بلنگ رک گئی ہے، آگے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، اس معاملے پر 102 کے قریب ایف آئی آرز ہوئی تھیں، آج اس سلسلے میں شیخورہ پورہ سے ایک گرفتاری ہوئی ہے، وہ بڑے پیمانے پر اوور بلنگ کے معاملے میں ملوث تھے، اس سے پہلے میں 2 افسران کو گرفتار کیا گیا تھا۔

محسن نقوی نے کہا کہ نچلی سطح لے اسٹاف کو گرفتار کرنے سے منع کیا ہے، ان کا قصور نہیں ہوتا، افسران ان پر دباؤ ڈالتے ہیں تو وہ اس طرح کا کام کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ گندم درآمد کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے، پنجاب حکومت گندم کسانوں سے خریدتی ہے، باہر ممالک سے نہیں، اس لیے حکومت پنجاب کا اس معاملے سے کوئی تعلق بنتا ہے، ہے نہ تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اپنا ایک کوٹہ مختص کرتا ہے کہ ہم نے اتنی گندم خریدنی ہے، ملک میں گندم کے اسٹاک کے حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے، تو لوگوں کی خواہش ضرور ہے کہ میرے خلاف کوئی نہ کوئی انکوائری ہوجائے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ایک فیصد بھی کوئی ایسا غلط کام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غلط چیز آتی بھی تھی تو میری ٹیم اچھی تھی، اگر کوئی ایسی چیز آتی تھی تو میرے سیکریٹری کہتے کہ جو مرضی ہوجائے آپ نے یہ نہیں کرنا، میرے پاس اچھی ٹیم تو انہوں نے ایسی کوئی چیز ہونے بھی نہیں دی، تو میرے خلاف انکوائری کے سلسلے میں لوگوں کو مایوسی ہوگی، میں جنتا عرصے کام کیا، اس میں کوئی ایک فیصد بھی چیز ہو تو میں انکوائری کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ معاملے کے حقائق ضرور سامنے آنے چاہییں، وفاقی حکومت کی بھی کوئی بد نیتی نہیں ہے، نچلی سطح پر اگر کسی نے کوئی چیز کی ہے تو وہ چیز بھی کلیئر ہو کر سامنے آجائے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے سائبر ونگ کام کرتا رہے گا، نئی باڈی بن رہی ہے، فیک نیوز کے حوالے سے قوانین اور نئی باڈی چاہیے، اس میں کوئی غلط چیز نہیں ہے، ہر ادارہ اپنا کام کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں
چاند پر جانے کے کیا فائدہ؟

Latest articles

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

More like this

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...