Wednesday, November 27, 2024
Homeاسرائیلپیرس:نیتن یاہو کا انٹرویو لینے پر سینکڑوں افراد کا نجی ٹی وی...

پیرس:نیتن یاہو کا انٹرویو لینے پر سینکڑوں افراد کا نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر احتجاج

Published on

spot_img

پیرس:نیتن یاہو کا انٹرویو لینے پر سینکڑوں افراد کا نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر احتجاج

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، مظاہرین نے مغربی پیرس کے مضافات میں فرانس کے نجی نشریاتی ادارے TF1 کے دفاتر کے باہر اسرائیلی وزیر اعظم کے انٹرویو کے خلاف پرامن طریقے سے ریلی نکالی۔

پولیس کی بھاری موجودگی کے باعث عمارت سے پیچھے ہٹنے والے مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگائے: “غزہ، پیرس تمہارے ساتھ ہے”، “فوری جنگ بندی!” اور “اسرائیل قاتل” جیسے نعرے لگائے گئے۔

ٹی ایف 1 (TF1)کے نیوز چینل LCI پر نشر ہونے والے انٹرویو میں، نیتن یاہو نے غزہ کے خلاف اپنی جنگ کا دفاع کیا اور انٹرویو لینے والے کو بتایا کہ “فلسطینی جنگجوؤں کے نقصانات کے مقابلے میں شہری نقصانات کی تعداد سب سے کم شرح ہے جو ہم نے شہری جنگ میں دیکھی ہے”۔ نیتن یاہو نے یہ دعویٰ کیا کہ اسرائیل غزہ کے شہریوں کو نشانہ نہیں بنا رہا ہے یا جان بوجھ کر قحط پیدا کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے، جسے انہوں نے “یہود مخالف الزام” قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، امدادی گروپوں اور غیر ملکی حکومتوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے داخلے پر پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کو قحط کا سامنا ہے، جہاں 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 36,224 فلسطینی ہلاک اور 81,777 زخمی ہو چکے ہیں۔

عالمی سطح پر مذمت اور دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے فوری طور پر شہر سے انخلاء کے احکامات کے باوجود اسرائیل نے رفح پر زمینی حملے جاری رکھنے سے 10 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this