پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹیلی جنس بیورو کو ایک مکمل ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطاب پنگراں حکومت نے پیر کے روز انٹیلی جنس بیورو ( آئی بی) کو ایک مکمل ڈویژن کا درجہ دے دیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کیا، جس کے بعدانٹیلی جنس بیورو ( آئی بی) کو ڈویژن کے طور پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو ( آئی بی) ڈویژن کے ایکس آفیشیو سیکرٹری ہوں گے۔ آئی بی ڈویژن براہ راست وزیراعظم کے ماتحت کام کرے گا اور اس کا دفتر کابینہ ڈویژن میں قائم کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اینٹیلی جنس بیورو کو ڈویژن میں بدلنے کا فیصلہ انتظامی اور مالی معاملات بہتر بنانے کےلیے کیا گیا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ اس فیصلے سےانٹیلی جنس بیورو ( آئی بی) کے کام میں دیگر محکموں اور افراد کی مداخلت بھی ختم ہو جائے گی۔