Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsجمہوری نظام پر پاکستانیوں کے اعتماد میں کمی ہونے لگی، سروے

جمہوری نظام پر پاکستانیوں کے اعتماد میں کمی ہونے لگی، سروے

Published on

جمہوری نظام پر پاکستانیوں کے اعتماد میں کمی ہونے لگی، سروے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جمہوریت بہترین نظام ہے یا نہیں؟ اس سوال کے جواب میں پاکستانیوں کی رائے تقسیم ہوگئی۔

عوامی آرا جاننے والے ادارے گیلپ نے پاکستان سمیت دنیا کے 44 ممالک میں کیا گیا سروے جاری کردیا۔

سروے کے مطابق 38 فیصد پاکستانیوں نے تمام خامیوں کے باوجود جمہوریت کو بہترین نظام کہا جبکہ 38 فیصد نے ہی اس کی مخالفت بھی کی۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کے جمہوری نظام پر اعتماد میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے۔

2005 میں 67 فیصد، 2014 میں 73 فیصد اور حالیہ سروے میں صرف 38 فیصد نے جمہوریت کی حمایت کی۔

دنیا کے 44 ممالک میں جمہوری نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کرنے والوں میں بھی پاکستانی سرفہرست نظر آئے۔

اس سوال پر کہ کیا پاکستان میں عوام کی حکمرانی ہے؟ 66 فیصد پاکستانیوں نے اختلاف کیا جبکہ صرف 20 فیصد نے عوام کی حکمرانی ہونے کا کہا۔

عوام کی حکمرانی نہ ہونے کا کہنے والوں میں 69 فیصد خواتین اور 63 فیصد مرد نظر آئے۔

ملک میں انتخابات کے آزاد اور منصفانہ ہونے پر بھی 45 فیصد پاکستانیوں نے شک و شبہات کا اظہار کیا البتہ 28 فیصد نے ملک میں انتخابات کو شفاف قرار دیا۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this