Monday, November 11, 2024
Homeکھیلورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئین شپ کے پہلے دن پاکستانی کھلاڑیوں کا راج

ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئین شپ کے پہلے دن پاکستانی کھلاڑیوں کا راج

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئین شپ کے پہلے روز پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، پہلے روز کے اختتام پر ٹاپ 10 میں 6 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستان کے12 سالہ احمد سلمان تمام 8 گیمز جیت کر پہلی پوزیشن پر ہیں، احمد سلمان ایونٹ میں شریک تمام 138 پلئیرز میں واحد ناقابل شکست پلیئر رہے ہیں اسی طرح پاکستان کے 16 سالہ عفان سلمان 7 گیمز جیت کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

بھارت کے مادھو کامت تیسری پوزیشن پر ہیں، پاکستان کے احزم احمد 7 گیمز جیت کر چوتھے نمبر پر ہیں، بلال اشعر پانچویں، منال اشعر چھٹے اور محمد یادان 10 ویں نمبر پر ہیں۔

سائیڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے وسیم کھتری ٹاپ پوزیشن پر ہیں، وسیم نے پہلے روز 7 میں سے 6 گیمز میں حریفوں کو مات دی، چیمپئن شپ کے دوسرے روز 9 گیمز کھیلے جائیں گے۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، روہت شرما کا موقف بھی سامنے آ گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان روہت...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، پی سی بی نے سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یہ خبر سامنے آنے کے بعد کہ بھارتی...

وزیر اعظم شہباز شریف کی آسٹریلیا کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آسٹریلیا کے...

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا میں پہلی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اتوار کو آپٹس اسٹیڈیم پرتھ میں...

More like this