Wednesday, February 12, 2025
Homeامریکہپاکستانی عدالتیں عمران خان کا فیصلہ قانون کے مطابق کریں گی: امریکہ

پاکستانی عدالتیں عمران خان کا فیصلہ قانون کے مطابق کریں گی: امریکہ

Published on

پاکستانی عدالتیں عمران خان کا فیصلہ قانون کے مطابق کریں گی: امریکہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی قید پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پیر کو کہا کہ ان کی قسمت کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔

عدالتی مقدمات پر امریکی موقف کا خاکہ پیش کرتے ہوئے، ملر نے کہا: “یہ ہمارا مؤقف ہے کہ جب آپ پاکستان میں ان قوانین اور اس عدالتی معاملے پر آتے ہیں، تو اس کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہوتا ہے۔”

امریکی اہلکار نے یہ بات ایک رپورٹر کی جانب سے سائفر کیس میں بری ہونے اور عدت کیس میں قید رہنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) نے پیر کو عمران خان ​​اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کو کالعدم قرار دے دیا جس میں خفیہ سفارتی دستاویز کو غلط استعمال کرنے اور غلط جگہ دینے کے الزامات تھے۔

دریں اثنا، عمران خان اڈیالہ جیل میں “غیر شرعی نکاح” کیس میں 3 فروری کو ٹرائل کورٹ کی طرف سے انہیں اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سنائی گئی سات سال کی سزا کے تحت قید ہیں جبکہ ان پر اور انکی بیوی پر 500,000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ایک ٹرائل کورٹ نے 3 فروری کو پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ، “جب ہم مختلف ممالک کو دیکھتے ہیں، تو ہم اپنے فیصلے کرنے میں مناسب سیاق و سباق، حالات کو مدنظر رکھتے ہیں۔”

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this