Saturday, January 18, 2025
Homeکھیلاٹلی میں لاپتہ ہونیوالے پاکستانی باکسر زوہیب رشید کا تاحال کوئی سراغ...

اٹلی میں لاپتہ ہونیوالے پاکستانی باکسر زوہیب رشید کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا

Published on

اٹلی میں لاپتہ ہونیوالے پاکستانی باکسر زوہیب رشید کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق اٹلی میں لاپتہ ہونیوالے پاکستانی باکسر زوہیب رشید کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔

پاکستان کی باکسنگ ٹیم ان دنوں اٹلی میں ہے جہاں پیرس اولمپکس کے کوالیفائنگ راؤنڈ جاری ہیں، پاکستان ٹیم میں تین مرد اور دو خواتین باکسر شامل ہیں۔

سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن کرنل ناصر تنگ نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران قومی باکسر زوہیب رشید کی جانب سے ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے پاؤنڈ چوری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون باکسر ٹریننگ کیلئے باہر گئیں تو زوہیب رشید نے ہوٹل کے استقبالیے سے کمرے کی چابی لی اور بیگ سے پاؤنڈ لیکر فرار ہو گئے۔

کرنل ریٹائیرڈ ناصر تنگ نے بتایا کہ زوہیب رشید اپنی پہلی فائٹ کیلئے بھی نہیں آئے اور 51 کلو گرام کیٹیگری میں زوہیب رشید کے مدمقابل باکسر کو واک اوور دیا گیا۔

باسکنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اٹلی میں پولیس اور پاکستان میں باکسر زوہیب رشید کے ڈپارٹمنٹ کو ان کے لاپتہ ہونے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ باسکنگ فیڈریشن کے مطابق زوہیب رشید اپنا پاسپورٹ بھی ساتھ لے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ زوہیب رشید نے 2022 میں ایشین چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا، زوہیب رشید جونئیر سطح پر بھی میڈل جیت چکے ہیں۔

Latest articles

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز...

بھارت کی فوجی قیادت کی حالیہ شرانگیزی

حال ہی میں بھارتی فوجی قیادت نے پاکستان سے متعلق کچھ شر انگیز...

بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان، محمد شامی کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے ہفتے کے روز انگلینڈ کے خلاف...

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 202 رنز کی برتری حاصل کر لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف...

More like this