پاکستانی باکسر اٹلی میں ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے رقم چوری کرکے غائب ہوگیا

0
96

پاکستان کی باکسنگ ٹیم ان دنوں اٹلی میں ہے جہاں پیرس اولمپکس کے کولیفائنگ راونڈ جاری ہیں، پاکستان ٹیم میں تین مرد اور دو خواتین باکسر شامل ہیں۔

سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن کرنل ناصر تنگ نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران قومی باکسر زوہیب رشید کی جانب سے ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے پاؤنڈ چوری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون باکسر ٹریننگ کیلئے باہر گئیں تو زوہیب رشید نے ہوٹل کے استقبالیے سے کمرے کی چابی لی اور بیگ سے پاؤنڈ لیکر فرار ہو گئے۔
کرنل ریٹائیرڈ ناصر تنگ نے بتایا کہ زوہیب رشید اپنی پہلی فائٹ کیلئے بھی نہیں آئے اور 51 کلو گرام کیٹگری میں زوہیب رشید کے مدمقابل باکسر کو واک اوور دے دیا گیا۔

پاکستان خواتین قومی باکسنگ ٹیم
سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے کہا کہ زوہیب رشید کل سے لاپتہ ہیں جس کی پولیس میں رپورٹ بھی درج کرا دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون باکسر کے بیگ میں تقریبا 250 پاؤنڈ (تقریباً 88 ہزار پاکستانی روپے) موجود تھے۔
خیال رہے کہ زوہیب رشید نے 2022 میں ایشین چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا، زوہیب رشید جونئیر سطح پر بھی میڈل جیت چکے ہیں۔