Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلکرکٹپاکستان ویمن ٹیم وائٹ بال سیریز کے لیے انگلینڈ پہنچ گئی

پاکستان ویمن ٹیم وائٹ بال سیریز کے لیے انگلینڈ پہنچ گئی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیلنے کے لیے اتوار کو دبئی کے راستے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اتری۔

قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیےکل کراچی سے روانہ ہوئی۔

انگلینڈ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان کی خواتین ٹیم اور انتظامیہ کا استقبال کیا۔

اسکواڈ 9 مئی کو ای سی بی ڈویلپمنٹ الیون کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنے کے لیے جلد ہی لیسٹر روانہ ہوگا پہلا ٹی ٹوئنٹی 11 مئی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سیریز میں ون ڈے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کا حصہ ہیں اور یہ موجودہ ایونٹ میں پاکستان کی آٹھویں اور آخری سیریز ہوگی۔

پاکستان اس وقت 10 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ 2022-25 کی ا سٹینڈنگ میں 16 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستانی خواتین اسکواڈ

ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، منیبہ علی (وکٹ)، ناجیہ علوی (وکٹ)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین طوبہ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this