Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹپاکستان بمقابلہ کینیڈا: آج کے میچ میں افتخار احمد کو ڈراپ کیے...

پاکستان بمقابلہ کینیڈا: آج کے میچ میں افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج نیویارک میں اپنے گروپ کا تیسرا میچ کینیڈا کے خلاف کھیلے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر اور دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں۔

افتخار احمد نے 66 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی 55 اننگز میں 14 بار ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 24.34 کی اوسط سے 998رنز بنائے ہیں۔

ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں امریکا کے خلاف افتخار نے 18 اور نیویارک میں بھارت کے خلاف صرف 5 رنز اسکور کیے تھے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کینیڈا کے خلاف ان کی جگہ کپتان صائم ایوب کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کرسکتے ہیں تاہم اس بات کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ گراؤنڈ پہنچ کر کرے گی.

Latest articles

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

More like this