Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش:پاکستان نے 448 رنز پر اننگز ڈکلئیر کر دی

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش:پاکستان نے 448 رنز پر اننگز ڈکلئیر کر دی

Published on

spot_img

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش:پاکستان نے 448 رنز پر اننگز ڈکلئیر کر دی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے بنگلہ دیش ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی اننگز 448/6 کے مجموعی اسکور پر ڈکلیئر کر دی۔

ہوم سائیڈ نے دوسرے دن کا آغاز 158-4 پر محمد رضوان (24) اور سعود شکیل (57) کے ساتھ کریز پر کیا۔

دونوں بلے بازوں نے اپنی عمدہ فارم کو جاری رکھا اور بنگلہ دیشی گیند بازوں کے لیے اپنے دفاع کو توڑنا ناممکن بنا دیا۔

شکیل اور رضوان دونوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی تیسری سنچری بنائی اور پانچویں وکٹ کے لیے 240 رنز کی شراکت قائم کی۔

شکیل نے 261 گیندوں پر141 رنز بنائے جس میں9 چوکے شامل تھے انہیں مہدی حسن میراز نے آؤٹ کیا۔

رضوان نے بلے سے اپنا غلبہ جاری رکھا اور بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا 150+ کا پہلا اسکور بنایا۔

وہ 239 گیندوں پر 171 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے اس دوران شاہین آفریدی نے 24 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this