Wednesday, February 12, 2025
Homeکھیلکرکٹپاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 202 رنز کی برتری...

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 202 رنز کی برتری حاصل کر لی

Published on

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن دوسری اننگ میں 109/3 اسکور کرنے کے بعد 202 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

ویسٹ انڈیز کو 137 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد، اوپننگ بلے باز شان مسعود اور محمد ہریرہ نے پہلی وکٹ کے لیے 50 رنز کی شراکت قائم کی۔

پاکستان کو اس کے بعد پہلا دھچکا اس وقت لگا جب جومل واریکن نے محمد ہریرہ کو 29 کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا.

چار اوور کے وقفے کے بعد واریکن نے بابر اعظم کو 5 رنز پر آؤٹ کر کے پاکستان پر ابتدائی دباؤ بڑھا دیا.

بلے کے ساتھ مسعود کا غلبہ جاری رہا کیونکہ انہوں نے اپنی 11ویں ٹیسٹ ففٹی بنائی، کامران غلام کریز پر ان کے ساتھ شامل ہوئے۔

شان 70 گیندوں پر 52 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئےنائب کپتان سعود شکیل نے کامران غلام کو کریز پر جوائن کیا، لیکن کھیل کو خراب روشنی کے باعث ختم کر دیا گیا.

اس سے قبل، پاکستان کے پہلی اننگ کے 230 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ دباؤ میں آگئی۔

ساجد خان نے ابتدائی اوور میں میکائل لوئس کو صرف ایک رن پر آؤٹ کر دیا اور ان کی اگلی ڈیلیوری نے کیسی کارٹی کو گولڈن ڈک پر آوٹ کر دیا.

ساجد کی شاندار کارکردگی جاری رہی جب انہوں نے کپتان کریگ براتھویٹ کو 11 اور کیویم ہوج کو 4 رنز پر آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو مشکل میں ڈال دیا۔

نعمان علی نے 5 وکٹ حاصل کیں اور ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا.

پاکستان اپنی پہلی اننگ میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا تھا، محمد رضوان اور سعود شکیل نے 71 اور 84 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکورکیا۔

Latest articles

آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی سے دستبردار

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے...

بھارت کو بڑا دھچکا،جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں اترنے کی ہندوستان کی امیدوں...

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...

افغانستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے...

More like this