اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 315 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 323 پر پہنچ گیا۔
ابتک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 367 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 8 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے کا تھا۔