Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلپاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کشمالہ طلعت نے تھائی لینڈ شوٹنگ چیمپیئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا جبکہ گلفام جوزف نے سلور میڈل جیتا ۔

بنکاک میں جاری ایونٹ میں کشمالہ طلعت نے 25 میٹر پسٹل میں اپنی برتری ثابت کرکے ملک کا نام روشن کیا، ان کا مجموعی سکور 575 رہا، ایشین گیمز کی برانز میڈلسٹ کشمالہ طلعت جکارتہ ایشین شوٹنگ چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیت کر پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

تھائی لینڈ شوٹنگ چیمپیئن شپ میں شریک دوسرے پاکستانی شوٹر گلفام جوزف نے 10 میٹر ایئرپسٹل میں سلور میڈل اپنے نام کیا ہے، کشمالہ کے ساتھ گلفام جوزف بھی پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ان کے ساتھ غلام مصطفیٰ بشیر بھی پیرس اولمپکس میں جگہ بنا چکے ہیں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments