Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8: ویسٹ انڈیز نے امریکہ...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8: ویسٹ انڈیز نے امریکہ کو 9 وکٹوں شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8: ویسٹ انڈیز نے امریکہ کو 9 وکٹوں شکست دے دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ہفتہ کو کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 میچ کے دوران امریکہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز نے ہدف(129) کا تعاقب 10.5 اوورز میں مکمل کیا جس سے ان کے نیٹ رن ریٹ میں زبردست اضافہ ہوا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8: ویسٹ انڈیز نے امریکہ کو 9 وکٹوں شکست دے دی

ویسٹ انڈیز کو سیمی فائنل میں جانے کے لیے صرف جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا کھیل جیتنے کی ضرورت ہے، چاہے انگلینڈ نے امریکہ کو ہرا دے کیونکہ ان کا نیٹ رن ریٹ اب پروٹیز سے اوپر ہے۔

شائی ہوپ نے صرف 39 گیندوں میں 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو بڑی جیت دلانے میں مدد کی انہوں نے 4 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔

نکولس پوران بھی 12 گیندوں پر 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جس میں3 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے امریکہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8: ویسٹ انڈیز نے امریکہ کو 9 وکٹوں شکست دے دی

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے، امریکہ کی ٹیم ہوم سائیڈ کی جانب سےشاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے کے بعد 19.5 اوورز میں 128 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

روسٹن چیس 4 اوورز میں 3-19 کیریئر کے بہترین اعداد و شمار حاصل کیے آندرے رسل نے بھی3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

امریکا کی جانب سے اوپنر اینڈریز گوس نے 16 گیندوں پر 29 رنز بنائے نتیش کمار نے 20 رنز بنائے جب کہ علی خان6 گیندوں پر 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی سپر 8 میچ میں ہار گئیں جس کی وجہ سے یہ دونوں کے لیے اہم میچ تھا.

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments