Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsپاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا، دفتر...

پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا، دفتر خارجہ

Published on

پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا، دفتر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ واضح کیا ہے کہ پاکستان کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ دنیا کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ کے فلسطینیوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، آزاد فلسطینی ریاست ہی مسئلے کا حل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ذاتی حیثیت میں افغانستان گئے ہیں، حکومتِ پاکستان کی معاونت اس دورے میں شامل نہیں،

انہوں نے واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا دورہ حکومت پاکستان کی ایما پر نہیں ہے، وہ دورہ کابل میں حکومتِ پاکستان کی نمائندگی نہیں کر رہے، گورنر قندھار کا دورہ جوائنٹ کورڈینیشن کمیٹی کے سلسلہ میں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا، پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل مذاکرات کے ذریعے حال ہوں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف مؤثر کارروائی کرے، ہم افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روک دیں، پاکستان کسی بھی دہشت گرد گروہ نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرامان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی پاکستان نے مذمت کی ہے، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this