Wednesday, July 3, 2024
کھیلویزے میں تاخیر کے باعث قومی ہاکی ٹیم کا ہالینڈ کے ساتھ...

ویزے میں تاخیر کے باعث قومی ہاکی ٹیم کا ہالینڈ کے ساتھ شیڈول میچ متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان ہاکی ٹیم کو آج یورپ کا ویزا ملنے کا امکان ہے تاہم تاخیر کی وجہ سے ہالینڈ کے ساتھ شیڈول میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تاحال شینگن ویزا نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان ہاکی ٹیم کی روانگی میں تاخیر ہورہی ہے جس کے باعث پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان 22 مئی کو شیڈول میچ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن پُرامید ہے کہ دوپہر یا شام تک ویزا مل سکتا ہے۔

قومی ٹیم کو 20 مئی کو یورپ روانہ ہونا تھا جہاں ہاکی ٹیم ایک ہفتے ہالینڈ میں پریکٹس سیشن اور میچز کھیلے گی۔

بعدازاں قومی ٹیم ہالینڈ سے پولینڈ روانہ ہوگی جہاں نیشنز کپ کا آغاز 31 مئی سے ہوگا۔

دیگر خبریں

Trending

Parents expressed their gratitude for organizing summer sports camp in Punjab

پنجاب میں سمر سپورٹس کیمپ کے انعقاد پر والدین کا اظہار...

0
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے ماہر کوچز، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ہدایت...