Friday, February 14, 2025
Homeکھیلکرکٹپاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچز کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچز کا اعلان کر دیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اتوار کو عبوری کوچ اظہر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جہاں انہوں نے مردوں کی قومی ٹیم کے لیے ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کے کوچز کا اعلان کیا۔

سابق جنوبی افریقی بلے باز گیری کرسٹن کو وائٹ بال کرکٹ کا ہیڈ کوچ جبکہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو ٹیسٹ کرکٹ کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

پریس کے دوران خطاب کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ ہم جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کے کوچ کے طور پر لا رہے ہیں جبکہ گیری کرسٹن وائٹ بال کرکٹ میں ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے ان کے شاندار ٹریک ریکارڈز ہمارے سامنے ہیں اور میں پاکستان کرکٹ فیملی میں ان کا پرتپاک استقبال کرتا ہوں۔

جیسن کا کوچنگ کیریئر ملکی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر کامیابیوں ککی صلاحیت رکھتی ہے جس میں کھلاڑیوں کی نشوونما اور ٹیم کی کارکردگی میں عمدہ کارکردگی پر توجہ دی گئی ہے۔

“گیری کا کوچنگ کیریئر جیتنے والی ذہنیت کو ابھارنے نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور کھیل کی اعلیٰ ترین سطحوں پر کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت سے رکھتا ے جس سے وہ کرکٹ میں سب سے زیادہ قابل احترام اور مطلوب کوچز میں سے ایک ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی اعلان کیا کہ سابق کرکٹر اظہر محمود دونوں فارمیٹس کے اسسٹنٹ کوچ رہیں گے.

محمود نے کہا کہ میں پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے ایک اور کام سونپا گیا میرا مقصد پاکستان کو آگے لانا ہے یہ پہلا موقع ہے جب دو غیر ملکی کوچ پاکستان آ رہے ہیں۔

دونوں کوچز کی تقرری دو سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے کرسٹن مئی میں پاکستان کے دورہ انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے.

Latest articles

آئی پی ایل 2025: رائل چیلنجرز بنگلور نے رجت پاٹیدار کو نیا کپتان مقرر کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے جمعرات...

چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی کھلاڑی فیملی کے بغیر سفر کریں گے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے...

بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیا نائب کپتان مقرر کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

More like this