Sunday, January 5, 2025
Homeپاکستانپاک چین تجارتی شاہراہ خنجراب پاس 4 ماہ کی بندش کے بعد...

پاک چین تجارتی شاہراہ خنجراب پاس 4 ماہ کی بندش کے بعد کھل گیا

Published on

پاک چین تجارتی شاہراہ خنجراب پاس 4 ماہ کی بندش کے بعد کھل گیا

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سرد موسم اور برف باری کے باعث 4 ماہ سے بند پاک چین خنجراب سرحد تجارت اور سیاحت کے لیے آج سے دوبارہ کھول دیا گیا.

امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی معاہدے کے تحت ہر سال پاک چین سرحد کو یکم دسمبر سے 31 مارچ تک بند کیا جاتا ہے۔ بارڈر حکام کے مطابق سرحدی معاہدے کے تحت سرد موسم اور برف باری کے باعث سرحدی آمد و رفت بند کی جاتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان چار ماہ کے دوران خنجراب سرحد سے پاک چین تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں بھی بند رہتی ہیں تاہم ملکی سطح کے ترقیاتی کاموں کے سامان کی ترسیل جاری رہتی ہے۔

خنجراب پاس پر بارڈر کھلنے کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، چیف ایگزیکٹو افسر اے جے انٹرنیشنل کارگو چائینہ ٹو پاکستان خرم ظفر نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔

واضح رہے کہ 12 نومبر 2023 کو چینی حکومت نے خنجراب پاس کو سردیوں میں 4 ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this