Thursday, November 7, 2024
الرئيسيةکھیلاویس منیر، اسجد اقبال نے سنوکر ورلڈ کپ کے افتتاحی میچوں میں...

اویس منیر، اسجد اقبال نے سنوکر ورلڈ کپ کے افتتاحی میچوں میں کامیابی حاصل کر لی

Published on

spot_img

اویس منیر، اسجد اقبال نے سنوکر ورلڈ کپ کے افتتاحی میچوں میں کامیابی حاصل کر لی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق منگولیا میں جاری سنوکر ورلڈ کپ کے پہلے دن پاکستانی کھلاڑی اویس منیر اوراسجد اقبال نے بنا کوئی فریم ہارے اپنے دونوں گیمز میں فتوحات حاصل کیں۔

پہلے میچ میں اسجد اقبال نے منگولیا کے باتارخو نارانہو کو اپنے پہلے میچ میں 3-0 کے اسکور سے شکست دی، ان کے تین فریمز کااسکور 71-38، 71-51 اور 110-32 رہا۔

اسجد اقبال نے اپنے دوسرے میچ میں، جاپان کے جونجی میازاوا کو اپنی کھیل کی مہارت دکھاتے ہوئے دوبارہ کسی بھی فریم میں برتری نہ لینے دی اور 68-18، 63-11 اور 83-01 کے اسکور کے ساتھ شکست دوچارکیا.

دوسری جانب،اویس منیر نے بھی اپنا پہلا میچ منگولیا کے کاش اچجر کے خلاف 60-17، 62-12 اور 81-09 کے فریم اسکور کے ساتھ جیتا اور پاکستانی جیت کی روایات کو برقرار رکھتے ہوے اپنے دوسرے میچ میں اومان کے حسین الواتی کو بھی بغیر کوئی فریم کھوئے، 68-06، 10175-12 اور 83-15 کے اسکور سے شکست دی۔

یاد رہے کہ دونوں جمعرات کو کراچی سے منگولیا ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ ورلڈ 6-ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

منیر کے کوچ، شعیب عارف نے کیوئسٹ کے شاندار ٹریک ریکارڈ پر اعتماد کیا اور مزید کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کے لیے اچھی طرح سے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ اویس واحد پاکستانی کیوئسٹ ہیں جنہوں نے اپنے پہلے 3 بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں فائنل میں جگہ بنائی، ان میں سے ایک جیتا اس طرح ان کے نام ایک گولڈ اور دو سلور میڈل ہیں. انہوں نے جولائی میں فائنل میں ہانگ کانگ کے نانسن وان کو شکست دے کر ایشین 6-ریڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

Latest articles

چیمپیئنز لیگ: بائرن میونخ کی بینفیکا کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپیئنز لیگ میں...

وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو اقبال ڈے کے موقع...

بارسلونا کے ڈیفنڈر پاؤ چو برسی چہرے پر 10 ٹانکے لگنے کے بعد ‘ٹھیک’

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا کے منیجر ہنسی فلک نے...

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، دفترخارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ...

More like this