Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلاولمپک سلور میڈلسٹ مارکیٹا ونڈروسووا پیرس اولمپکس 2024 سے دستبردار

اولمپک سلور میڈلسٹ مارکیٹا ونڈروسووا پیرس اولمپکس 2024 سے دستبردار

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق اولمپک سلور میڈلسٹ مارکیٹا ونڈروسووا ہاتھ کی انجری کے باعث پیرس اولمپکس 2024 سے دستبردار ہوگئی ہیں۔

پچیس سالہ چیک کھلاڑی مارکیٹا ونڈروسووانے یہ فیصلہ رواں ماہ کے اوائل میں انگلینڈ میں کھیلے گئے سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد کیا۔

مارکیٹا ونڈروسووا 1994 میں سٹیفی گراف کے لوری میک نیل سے ہارنے کے بعد پہلی ومبلڈن ویمنز سنگلز چیمپئن بنی تھی ۔

مارکیٹا ونڈروسووا نے ٹوکیو 2020 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا لیکن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ رواں موسم گرما کے کھیلوں میں نہیں کھیلیں گی اور 26 اگست سے شروع ہونے والے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس کی تیاری پر توجہ مرکوز کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے لیکن فٹنس مسائل باعث میں رواں ماہ پیرس میں ہونے والے اولمپک گیمز میں شرکت نہیں کر سکوں گی، مجھے آخری لمحے تک امید تھی کہ میں کم از کم ویمنز ڈبلز میں شرکت کرپائوں گی ، لیکن میرے ہاتھ کی تکلیف مجھے ٹینس کورٹ پر آنے کی اجازت نہیں دے گی، وہ فٹ ہوتی تو پیرس اولمپکس کے ٹینس کے ایونٹ میں 12 ویں سیڈ کی حیثیت سے شریک ہوتی ۔

مارکیٹا ونڈروسووا خواتین کے ایونٹ میں بیلاروس کی عالمی نمبر تین آریانا سیبالینکا ، تیونس کی اونس جیبر اور برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو کے ساتھ نمایاں طور پر غیر حاضر ہیں۔

دریں اثنا عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود پولینڈ کے ہوبرٹ ہرکاز بھی مردوں کے سنگلز مقابلوں سے دستبردار ہوگئے ہیں ، 27 سالہ کھلاڑی گھٹنے کی انجری سے صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ سے دستبردار ہونا پڑا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments