Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستاناب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، آئی ایم ایف پروگرام سے...

اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، آئی ایم ایف پروگرام سے معاشی صورتحال بہتر ہوگی،وزیر خزانہ

Published on

spot_img

اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، آئی ایم ایف پروگرام سے معاشی صورتحال بہتر ہوگی،وزیر خزانہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، آئی ایم ایف پروگرام سے معاشی صورتحال بہتر ہوگی۔

دبئی میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اماراتی بینک فوراً پاکستان کے لیے تجارتی فنانسنگ بحال کردیں گے۔

دی نیوز کے ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ جونہی آئی ایم ایف کی نئی سہولت کھلے گی، ہمارا قیاس ہے کہ اس سے یو اے ای کے بینکوں سے تجارتی فنانسنگ شروع ہوجائے گی۔

پیر کو انہوں نے امارات کے بڑے تجارتی بینکوں اور اماراتی کاروباری کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں اور دبئی میں پاکستانی تارکین وطن تاجروں کے ساتھ یک تفصیلی سیشن سے بھی خطاب کیا۔ ان کاروباری افراد میں اقبال داؤد، شبیر مرچنٹ، مصطفیٰ حمانی، آصف زمان اور دیگر شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی اقدامات کا تعلق کسی حکومت سے نہیں، ملک سے ہے، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک رہیں گے، جولائی تک پی آئی اے پرائیوٹائز ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ کی نجکاری کے لیے ترکیہ اور یورپ سے بات جاری ہے، لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کو بھی پرائیوٹائز کیا جائے گا۔

دبئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فی الحال بین الاقوامی فنڈنگ کی کمی نہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کی کوشش میں ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے میں کامیابی ملی ہے، “ڈیجیٹل پاکستان“ کے لیے ورلڈ بینک 10سال تک سپورٹ کرنے کو تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا، ہم بین الاقوامی ادائیگیاں کامیابی سے کر رہے ہیں، پاکستان پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے، اماراتی بینکوں سے قلیل مدت کے لیے ٹریڈ فنانس ملنےکی امید ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this