Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

امریکی وزیر خارجہ کی سیئول میں موجودگی کے دوران شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

امریکی وزیر خارجہ کی سیئول میں موجودگی کے دوران شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے پیر کو ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جو جزیرہ نما کوریا اور جاپان کے درمیان سمندر میں اترنے سے پہلے 1100 کلومیٹر تک پرواز کر چکا تھا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب ایک علاقے سے داغا گیا تھا، امریکا اور جنوبی کوریا کی افواج نے اس لانچ کی تیاریوں کا پیشگی اندازہ لگا لیا تھا۔

انہوں نے اس نے اس تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی قرار دیا، جو جزیرہ نما کوریا میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

جنوبی کوریا کی افواج کے جوائنٹ چیف نے کہا کہ فوج ممکنہ اضافی تجربات کی تیاری ، امریکا اور جاپان کے ساتھ میزائل سے متعلق معلومات کے تبادلے کے لیے اپنی نگرانی اور دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنا رہی ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے یہ میزائل تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن شمالی کوریا کے جوہری خطرے اور دیگر امور پر جنوبی کوریا کے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت کے لیے سیئول کا دورہ کر رہے ہیں۔

انٹونی بلنکن کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کے مختصر مدت کے مارشل لا کے حکم نامے اور اس کے بعد گزشتہ ماہ پارلیمنٹ کی جانب سے مواخذے کے بعد سیاسی ہلچل موجود ہے، جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں واپسی سے قبل ٹرمپ کے ساتھ مستحکم تعلقات قائم کرنے سے ملک کو نقصان پہنچا ہے۔

2024 کے آخر میں ایک سیاسی کانفرنس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے سیئول اور ٹوکیو کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کی بائیڈن انتظامیہ کی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکا مخالف ’سخت ترین‘ پالیسی پر عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کم جونگ ان کے پالیسی منصوبوں کی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی ٹرمپ کے بارے میں کسی مخصوص تبصرے کا ذکر کیا۔

اپنے پہلے دور میں ٹرمپ نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے کم جونگ ان سے تین بار ملاقات کی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد پہلے روس، یو کرین تنازع، غزہ میں جنگ پر توجہ دیں گے، کوریا کا معاملہ ان کی پہلی ترجیح نہیں ہوگا۔

Tags: اشتعال انگیزی بیلسٹک میزائل جاپان جزیرہ نما کوریا جنوبی کوریا شمالی کوریا فوج

Post navigation

Previous: بورن ماؤتھ نے ارجنٹائن کے نوجوان ڈیفنڈر خولیو سولر کے ساتھ معاہدہ طے کر لیا
Next: وینیسیئس جونیئر کو ریڈ کارڈ کے بعد معطلی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا: ریال میڈرڈ منیجر اینسیلوٹی

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

یہ بھی پڑہیے

PCB issues refund policy for Pakistan Super League 11 tickets-PSL
  • کھیل

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹ کی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.