Tuesday, January 7, 2025
HomeTop Newsپاکستان کےGSP پلس اسٹیٹس سے متعلق پی ٹی آئی کا کوئی پیغام...

پاکستان کےGSP پلس اسٹیٹس سے متعلق پی ٹی آئی کا کوئی پیغام نہیں ملا، یورپی یونین

Published on

پاکستان کےGSP پلس اسٹیٹس سے متعلق پی ٹی آئی کا کوئی پیغام نہیں ملا، یورپی یونین

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں یورپی یونین کے وفد نے کہا کہ پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق یورپی یونین کے وفد کے پریس آفیسر ثمر سعید اختر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یورپی یونین کا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی کی جانب سے جی ایس پی پلس کے حوالے سے کوئی باضابطہ پیغام موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا تھا پی ٹی آئی کی جانب سے یورپی یونین سے رابطہ کرکے کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کا ’جی ایس پی پلس‘ کا درجہ واپس لیں، جھوٹی مہم کےذریعے معیشت داؤ پر لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

بعدازاں ترجمان پی ٹی آئی نے عطا اللہ تارڑکی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے یورپی یونین کو کوئی خط نہیں لکھا گیا، وزیر اطلاعات کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جعلی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس جھوٹ، الزام تراشی اور بیہودگی کےسوا کچھ نہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مینڈیٹ چرا کر ملک پر قابض ہونے والے حب الوطنی کا درس دے رہے ہیں، تحریک انصاف سب سے بڑی اورمقبول ترین واحد جماعت ہے، پی ٹی آئی وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو 2014 سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس حاصل ہے جوکہ یورپی یونین کی جانب سے تیار کردہ ایک پروگرام ہے جس کے تحت ترقی پذیر ممالک کو یورپی مارکیٹ میں تجارتی مراعات اور برآمدات پر کم ٹیرف کے ذریعے انسانی حقوق، ماحولیاتی تحفظ اور گڈ گورننس کے فروغ کی ترغیب دی جاتی ہے۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this