Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsنکی ہیلی کا امریکی صدارتی امیدوار بننے سے دستبرداری کا اعلان

نکی ہیلی کا امریکی صدارتی امیدوار بننے سے دستبرداری کا اعلان

Published on

نکی ہیلی کا امریکی صدارتی امیدوار بننے سے دستبرداری کا اعلان

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نکی ہیلی نے امریکی صدارتی امیدوار بننے سے دستبرداری کا اعلان کردیا.

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کیرولائنا کی سابق گورنر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں اقوام متحدہ میں سفیر رہنے والی نکی ہیلی نے یہ اعلان ’سپر ٹیوزڈے‘ کے ایک دن بعد ایک تقریر کے دوران کیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن نامزدگی کے لیے ہونے والے 15 میں سے 14 مقابلوں میں انہیں زبردست شکست دی۔

نکی ہیلی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں اپنی انتخابی مہم معطل کر دوں، مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو میرے حامیوں کے ووٹ محنت سے لینا ہوں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نکی ہیلی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور صدارتی امیدوار توثیق کرنے سے گریز کردیا۔

نکی ہیلی کی دستبرداری کے بعد نومبر کے انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن کے واحد امیدوار رہ گئے ہیں جن کا ممکنہ طور پر ڈیموکریٹک کے امیدوار اور موجودہ صدر جوبائیڈن سے براہ راست مقابلہ ہوگا.

Latest articles

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

More like this