Sunday, February 16, 2025
HomeTop Newsوزیراعلیٰ سندھ نے 22.5 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے 22.5 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا

Published on

وزیراعلیٰ سندھ نے 22.5 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں میئر کراچی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، آئی جی پولیس، سیکریٹری فنانس، ایڈیشنل آئی جی پولیس، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، جبکہ دیگر ڈویژن کے کمشنرز اور ڈی آئی جیز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کی سندھ کی 60 فیصد آبادی کو 5 ہزار روپے نقد رمضان میں دینے کی منظوری دی گئی، جبکہ کم سے کم تنخواہ والے 45 لاکھ خاندانوں کو رمضان میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اشیا کی نوٹیفائیڈ قیمتوں کو مارکیٹ میں یقینی بنائے، مزید کہا کہ میں خود بھی اچانک پرائس چیک کرنے کے لیے نکلوں گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ محکمہ زکوۃ سندھ ایک لاکھ 10 ہزار غریب خاندانوں کو 14000 روپے ادا کرے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہئے، رمضان میں کے-الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو متعلقہ علاقوں میں بجلی کا نظام بہتر رکھے۔

Latest articles

حماس کا سب سے بہترین دوست کون ہے؟

غزہ کی سرزمین کو خریدنے کی بات کرکے، تین مراحل پر مشتمل حماس اسرائیل...

چین امریکہ کے دباؤ کے خلاف “آخر تک لڑے گا”، چینی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کے روز کہا...

حماس نے ہفتے کو رہا ہونے والے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیے

فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ان تین اسرائیلی یرغمالوں کے نام جاری کر...

خیرپور، حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ، 16 افراد جاں بحق، 25 زخمی

خیرپور میں قومی شاہراہ پر لاہور سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں...

More like this